empty
 
 
24.02.2021 09:16 AM
یورو / امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی سگنل برائے 24 فروری۔ سی او ٹی رپورٹ۔ منگل کا تجزیہ۔ بدھ کے لئے تجاویز

یورو / امریکی ڈالر - 1 ایچ۔

This image is no longer relevant

یورو/ڈالر 23 فروری کو گھنٹہ ور ٹائم فریم پر ایک بار پھر پُر سکون ہو کر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جوڑی کی قیمتیں دن میں نیچے کی جانب اصلاح کے نئے چکر کے فریم ورک کے اندر کم ہو رہیں تھیں۔ ہم نے ایک اوپر کا رحجان بنایا جو بُل ٹریڈر کو سپورٹ کرتا ہے اور حالیہ اوپر کی جانب کا رحجان برقرار رکھتا ہے۔ اس لئے، طویل پوزیشنز ابھی بھی متعلقہ ہیں۔ بئیرز کمزور رہتے ہیں اور ایک نیا نیچے کی جانب ٹرینڈ/رحجان شروع کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ اور سچ کہوں تو، ہم ڈالر میں اضافے کی کوئی خاص وجہ نہیں دیکھتے۔ ظاہر ہے کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ امریکی کرنسی بالکل بھی نہیں بڑھ سکتی۔ تاہم، اگر ہم ان عالمی بنیادی عناصر کو دیکھیں جو کرنسی کی جوڑی کو حالیہ لیولز تک لائے تو 2021 میں ڈالر کے امکانات مبہم رہتے ہیں۔ ہمارے پچھلے تجزیے میں، ہم نے قیمت کے کریٹکل لائن سے نیچے ترتیب پانے پر جوڑی کی فروخت کی تجویز دی۔ کل کوئی اشارے پیدا نہیں ہوئے، ہم آپ کو قیمت کے 1.2145 کے انتہائی لیول کو واضح طور پر قابو پانے کی صورت میں یورو خریدنے کا مشورہ دیتے ہیں اور آپ 1.2183 کا مقصد بنا سکتے ہیں۔ قیمت میں اس لیول تک جانے کے لئے کچھ پوائنٹس کی کمی ہے اس لئے کم سے کم ٹریڈرز اس ڈیل کو بریک پر بند کر سکتے ہیں۔

یورو / امریکی ڈالر - 15 منٹ۔

This image is no longer relevant

لینیئر ریگریشن چینل 15 منٹ کے ٹائم فریم میں نیچے کی جانب مڑا۔ لہٰذا، انتہائی کم مدت میں اوپر کی طرف آنے والے رجحان پر سوالیہ نشان لگایا جاتا ہے۔ بُلز 1.2183 کے ریزسٹنس/مزاحمت لیول پر قابو پانے میں ناکام ہو گئے، اس لئے اب، اصلاح کے فریم ورک کے اندر، جوڑی کی قیمتیں کیجن-سن لائن تک گر سکتی ہیں۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی پچھلے رپورٹنگ ہفتے (9-15 فروری) کے دوران 70 پوائنٹس سے بڑھی۔ اس عرصے میں تغیر عملی طور پر بہت کم تھی۔ اوپر چارٹ میں، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ جوڑی اصولی طور پر، پچھلے ہفتوں سے نمایاں طور پر کم نہیں ہوئی۔ ہم مسلسل اصلاحی جنوری کے بارے میں بات کر رہے ہیں، لیکن اگر آپ چارٹ پر دیکھیں تو یہ واضح ہو جائے گا کہ یہ اصلاح، 11 ماہ کے اوپر کے رحجان کی نسبت، کچھ بھی نہیں ہے۔ ایک بینل رول بیک۔ لہٰذا، عام طور پر، ہم نتیجہ نکال سکتے ہیں کہ مارکیٹ کے شرکاء ابھی بھی ڈالر کی حمایت نہیں کرتے اور اس پر یقین نہیں رکھتے۔ مزید براں، دو ہفتہ پہلے، کمٹمنٹ آف ٹریڈرز (سی او ٹی) رپورٹ نے ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے خرید کے کنٹریکٹس/ معاہوں (طویل) کی تعداد میں تیزی سے کمی ریکارڈ کی۔ پھر غیر تجارتی ٹریڈرز کی نیٹ پوزیشن اچانک 33,000 کنٹریکٹس/معاہدوں تک گری۔ یہ نیچے کے رحجان کے لئے ایک اچھا آغاز لگتا ہے، لیکن اگلے ہی ہفتے سی او ٹی کی رپورٹ میں بڑے کھلاڑیوں کی نیٹ پوزیشن میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اور تازہ ترین رپورٹ جو اس جمعہ کو جاری کی گئی تھی ، بُلز کے حق میں کم سے کم ہونے کے باوجود تبدیلیاں ظاہر کرتی ہیں۔ یعنی پیشہ ور ٹریڈرز نے ایک بار پھر یورو خریدنا شروع کیا ہے۔ تقریباً 2,500 نئے خرید کے کنٹریکٹس/معاہدے کھلے، اس کے ساتھ ساتھ 1,300 فروخت کے کنٹریکٹس (مختصر)۔ تبدیلیاں، بالترتیب کم ہیں اور ریاست کے امور کی مجموعی تصویر کو بہت زیادہ متاثر نہیں کرتی ہیں۔ لہٰذا، مکمل تصویر بُلز کے حق میں رہتی ہے، کیونکہ پھر 220,000 خرید کنٹریکٹس/معاہدے اور صرف 84,000 مختصر کنٹریکٹس/معاہدے کھلے رہتے ہیں۔ چارٹ کے نیچے انڈیکیٹرز واضح طور پر ظاہر کرتے ہیں کہ ٹرینڈ اب مزید بئیرش نہیں ہے۔ پہلے انڈیکیٹر کی سبز اور سرخ لائنز ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" اور "تجارتی" گروپس کی نیٹ پوزیشنز کے کنورجنس نہ ہونے کی عکاسی کرتے ہیں، اس لئے حالیہ ٹرینڈ اثر میں رہتا ہے۔

یورپی یونین نے افراطِ زر پر ایک رپورٹ شائع کی، جو جنوری میں 0.9% y/y پر تبدیل نہیں ہوئی۔ یہ یاد کریں کہ یورو زون میں ایک ماہ پہلے ڈیفلیشن ریکارڈ کی گئی، جو معیشت کی بحالی کے لئے بہت بری ہے۔ مارکیٹ نے کل کی افراطِ زر کی اس رپورٹ کو نظرانداز کیا اگر صرف اس وجہ سے کہ پیش گوئی کی گئی ، پچھلی اور اصل اقدار موافق ہیں۔ امریکی صارف کے اعتماد کا انڈیکیٹر پیش گوئی کی قیمت سے معمولی تجاوز کر گیا اور 91.3 تک پہنچا، تاہم، ٹریڈرز عمومی طور پر اس پر ردِعمل نہیں دیتے اور اب جب 90٪ میکرواکنامک اعدادوشمار کو نظر انداز کیا جاتا ہے حتٰی کہ زیادہ بھی۔ لہٰذا، ہم کہہ سکتے ہیں کہ فاؤنڈیشن اور میکرواکنامک کا مارکیٹ پر کوئی اثر نہیں پڑا تھا۔

بدھ کو یورپی یونین میں کوئی بڑی تقاریر یا رپورٹس نہیں ہیں، اور فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول کی دوسری کانگریسی تقریر اس بار ، بینکاری کمیٹی میں ریاستہائے متحدہ میں ہوگی۔ عام طور پر دوسری تقریر پہلی سے مختلف نہیں ہے۔ لہٰذا، اگر پاول نے کل کوئی اہم اور دلچسپ بات کی رپورٹ نہیں کی تو پھر آج بھی ان کا ایسا کرنے کا امکان نہیں ہے۔ نوٹ کریں کہ مرکزی بینک کے سربراہ کی تمام تقریروں میں سے٪ 80 فیصد بنیادی طور پر نئی معلومات نہیں رکھتی ہیں۔

ہمارے پاس 24 فروری کے لئے دو ٹریڈنگ آئیڈیاز ہیں:

1) خریدار ابتداء اپنے ہاتھ میں رکھتے ہیں۔ لہٰذا،اگر ٹریڈرز اوپر چڑھنے والے چینل کی نچلی لائن سے واضح ری باؤنڈ کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو ہم 1.2183 اور 1.2190 کا مقصد رکھتے ہوئے نئی طویل پوزیشنز کھولنے کی تجویز دیتے ہیں۔ اس صورت میں منافع لینا 50 پوائنٹس تک ہو سکتا ہے، جو حالیہ اقدار کا تغیر دیکھتے ہوئے اتنا برا نہیں ہے۔ آپ کیجن-سن (لیکن چھوٹی لاٹس کے ساتھ) سے نئے ری باؤنڈ کا مقصد بناتے ہوئے طویل پوزیشنز پر بھی غور کر سکتے ہیں۔

2) بئیرز ایک بار پھر شروعات کو چھوڑ دیتے ہیں، کیونکہ وہ قیمت کو کریٹکل لائن سے اوپر جانے دیتے ہیں۔ اگر قیمت 1.2111 اور کیجن-سن لائن کا مقصد بناتے ہوئے اوپر چڑھنے والے چینل کے نیچے ترتیب پاتی ہے تو آپ کو طویل پوزیشنز کھولنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ اس صورت میں منافع لینا 30 پوائنٹس کا ہو سکتا ہے۔

جی بی پی/امریکی ڈالر کے لئے پیش گوئی اور تجارتی اشارے

تصاویر کی وضاحت:

سپورٹ اور ریزسٹنس/مزاحمت لیولز خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ان لیولز کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور ریزسٹنس ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنز ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$9000 مزید!
    ہم مئي قرعہ اندازی کرتے ہیں $9000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback